بلوچستان کے تمام 23 ماحولیاتی پولیو نمونوں کے نتائج منفی آ گئے۔
وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ صحت بلوچستان نے انسدادِ پولیو کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے۔
وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں کا منفی آنا 3 سالہ مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔