بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
ضلع مستونگ کے علاقے پرنگ آبادکے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت اور تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیرق انونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہیں۔