• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ اقبال کا یوٹیوب کے ذریعے پیسے کمانے کے مبینہ دعوؤں پر طنزیہ ردعمل

اداکارہ مومنہ اقبال — فائل فوٹو
اداکارہ مومنہ اقبال — فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ یوٹیوب ہمارا چینل بند کرنے لگا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ اور ان کے شوہر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس نوبیاہتا جوڑی نے حالیہ تنازع کو شہرت حاصل کرنے اور یوٹیوب کے ذریعے پیسہ کمانے سے متعلق زیرِ گردش دعوؤں پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب سے اتنی زیادہ رقم کما لی ہے کہ اب سمجھ نہیں آتا کہ اسے کہاں خرچ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے یوٹیوب جلد ہی ہمارا چینل بند کر دے گا، کیونکہ پلیٹ فارم کے پاس ہمیں ادائیگی کے لیے رقم نہیں ہوگی۔

ویڈیو میں مومنہ اقبال اور ان کے شوہر نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے یوٹیوب سے مبینہ طور پر ہونے والی بھاری کمائی کے دعوؤں کو چیلنج کیا۔

خیال رہے کہ مومنہ اقبال نے رواں ماہ کے آغاز میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نئے چینل کا آغاز کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید