پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق نے ہونٹوں کی سرجری سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کی تردید کر دی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے سوئیوں سے خوف آتا ہے، اسی لیے میں اس طرح کے کاسمیٹک پروسیجرز سے دور رہتی ہوں۔
سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے حالیہ ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونٹوں سے متعلق تبصروں کا جواب دیا ہے۔
اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ میں نے لِپ فلر ٹریٹمنٹ نہیں کروایا، مجھے سوئیوں سے اس قدر خوف آتا ہے کہ بیماری یا انفیکشن کی صورت میں انجیکشن لگوانا بھی میرے لیے مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے حسن میں اضافے کے لیے کاسمیٹک طریقۂ علاج کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی ظاہری شکل میں تبدیلی لانا چاہتا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔
ان کے مطابق ہر فرد کو یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی شخصیت اور ظاہری شکل کے حوالے سے کس چیز میں خود کو بہتر محسوس کرتا ہے۔
سبینہ فاروق نے انکشاف کیا کہ اگر میں سوئیوں کے خوف پر قابو پا لوں تو اپنے چہرے میں ایک یا دو تبدیلیاں کروانے پر غور کر سکتی ہوں، تاہم اداکارہ کے مطابق کاسمیٹک طریقہ علاج میں حد سے تجاوز کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ضرورت سے زیادہ تبدیلیاں انسان کی قدرتی خوب صورتی اور خد و خال کو متاثر کر سکتی ہیں۔