سبینہ فاروق نے میل فینز کی فکر مندی سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا جس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سبینہ فاروق نے سنو چندا 2 سے بھرپور شہرت حاصل کی، وہ حال ہی میں اپنی انسٹاگرام ویڈیو کے باعث خبروں میں ہیں۔
سبینہ فاروق نے تیرے بن، کابلی پُلاو، من جوگی سمیت کئی مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری کی ہے، خاص طور پر من جوگی میں ان کی پرفارمنس کو ناظرین نے بے حد سراہا ہے۔
حال ہی میں سبینہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مرد مداحوں کی توجہ اور فکر مندی پر بات کی۔
ویڈیو میں سبینہ نے بتایا کہ میں نے رات کو ایک اسٹوری لگائی تھی جس میں میرے ہاتھ کو معمولی چوٹ لگی تھی اور خون نکل آیا تھا، صبح جب ڈی ایمز چیک کیے تو لڑکوں کے پیغامات دیکھ کر حیران رہ گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ اتنی فکر اور خیال کہ لگتا ہے آدھا پاکستان ہمارا خیال رکھ رہا ہے، کسی نے کہا کیا ہوا؟ کسی نے لکھا آئیے لے چلیں ڈاکٹر کے پاس، کسی نے کہا خیال رکھیں۔
سبینہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسی توجہ کی وجہ سے ہی شاید ہم کمٹمنٹ سے ہچکچاتے ہیں، کیونکہ پہلے ہی اتنے خیال رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔
ان کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ نے ان کے انداز کو مزاحیہ اور دلچسپ قرار دیا، جب کہ کچھ صارفین نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف توجہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
کچھ لوگوں نے ویڈیو کو ہلکے پھلکے انداز میں انجوائے کیا اور تبصرہ کیا کہ یہ سوشل میڈیا کا ہی حسن ہے کہ مداح خود کو اپنے پسندیدہ ستاروں سے اتنا قریب محسوس کرتے ہیں۔