وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی تک تو خیبر پختونخوا میں احتجاج کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فی الحال 6 مہینے کےلیے گورنر راج لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد ریویو ہوسکتا ہے دو، تین یا چھ مہینے کیلئے۔
مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی، مذاکرات کو پورا ٹائم دیا۔