• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء اللّٰہ مستی خیل اور داوڑ کنڈی کے لاجز سب جیل قرار

ثناء اللّٰہ مستی خیل : فائل فوٹو
ثناء اللّٰہ مستی خیل : فائل فوٹو 

سیکریٹریٹ قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں ثناء اللّٰہ مستی خیل اور داوڑ کنڈی کے لاجز سب جیل قرار دے دیے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللّٰہ مستی خیل کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا گیا۔

ثناء اللّٰہ مستی خیل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا۔

ایم این اے داوڑ کنڈی کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود تاحال نہیں لایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید