• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر کی متوقع فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود کر دی، پاور ڈویژن

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر میں 2 سے ڈھائی گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کرکے بجلی صارفین کو 3 روپے 44 پیسے فی یونٹ تک اضافی مالی بوجھ سے بچایا گیا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق، مہنگے متبادل ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے اثرات کم کرنے کے لیے لوڈ منیجمنٹ کی گئی، جس کے نتیجے میں ستمبر کی متوقع فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 سے 6 روپے فی یونٹ سے کم ہوکر 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درآمدی ایل این جی کو مقامی گیس کے نرخوں پر فراہم کرکے بھی بجلی صارفین پر 83 پیسے فی یونٹ کا بوجھ کم کیا گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق، ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اگست کے مقابلے میں ایک روپے 45 پیسے فی یونٹ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اس مد میں صارفین پر مجموعی ممکنہ مالی بوجھ 32 ارب 70 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کے نظام کا استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاور سیکٹر کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) درکار رہے گی۔

آر ایل این جی کی فراہمی میں مزید کمی کی صورت میں مہنگے فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے پر انحصار بڑھ سکتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید