• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی نے کہا قسم کھالیں فارم 47 کے نہیں، وہ اپنی سیٹ کی قسم کھا کر دکھائیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قسم کھالیں کہ فارم 47 کے نہیں، میں فارم 47 والوں کی اس سائیڈ سے تو قسم نہیں کھا سکتا لیکن محمود اچکزئی اپنی سیٹ کی قسم کھاکر دکھا دیں۔

محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کا مذاکرات سے اٹھ کر جانے کا الزام مسترد کردیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ مذاکرات سے ہم نہیں آپ اٹھ کر گئے تھے، مذاکرات میں سب سے پہلی چیز جو لکھی گئی وہ یہ تھی کہ سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنا تھا، آپ اپنی صوبائی لیڈرشپ کے ساتھ بیٹھیں اور حل نکالیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش کی کہ کے پی حکومت کو آن بورڈ لیں اور دہشتگردی کے خلاف شانہ بشانہ لڑیں، پریس ریلیز نکلوالیں، انہوں نے دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، اسد قیصر نے دہشتگردی کے خلاف بات کی، اسد قیصر کو کہا آپ کی اور صوبائی حکومت کی بات میں بہت فرق ہے، سب نے دہشتگردی کے خلاف بات کی۔

قومی خبریں سے مزید