• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقعہ، ایک موبائل فون غائب ہونے کا انکشاف

نارتھ کراچی ناگن چورنگی کے قریب گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کے دوران گھر سے ایک موبائل فون غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر سے خاتون کا موبائل فون ملا ہے لیکن ان کے شوہر کا موبائل غائب ہے۔ مقتولین کے فون کا سی ڈی آر حاصل کیا جا رہا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ایک مشکوک شخص کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  گھر کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی، مقتولین کے رشتے داروں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ واقعے کا کوئی عینی شاہد بھی اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید