کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں شہری کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جو علاج کے دوران دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
ملزم نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا، بعدازاں ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے غیرقانونی اسلحہ، رقم، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔