• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسلا نے اڑنے والی کار متعارف کروا دی، حیرت انگیز ویڈیوز وائرل

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اڑنے والی کار متعارف کروا دی۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی کمپنی کی نئی الیکٹرک اسپورٹس کار ’روڈسٹر‘ کی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ان ویڈیوز میں ٹیسلا کی اڑنے والی کار کی شاندار کارکردگی نے دیکھنے والوں کو  دنگ کر دیا۔


ایلون مسک اور ٹیسلا کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کار ناصرف ایک خصوصی ریمپ پر الٹی چلتی دکھائی دی بلکہ ہوا میں بلند ہو کر الٹی گھومنے کے بعد باحفاظت زمین پر بھی اتر گئی۔

کمپنی نے کار کا یہ ٹیسٹ 15 اکتوبر کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر میک گریگور میں اسپیس ایکس کی راکٹ ٹیسٹنگ تنصیب پر کیا تھا۔

راکٹ ٹیکنالوجی سے ہوا میں بلند ہونے کی صلاحیت

نئی الیکٹرک اسپورٹس کار ’روڈسٹر‘ کو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے انجینئرز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ 

اس میں اسپیس ایکس کے تیار کردہ کولڈ گیس تھرسٹرز نصب ہیں جو دباؤ کے تحت گیس خارج کر کے گاڑی کو حرکت دینے اور ہوا میں بلند ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

یہ کار سڑکوں پر کب نظر آئے گی؟

ٹیسلا نے روڈسٹر کا اگلا ماڈل پہلی مرتبہ 2017ء میں لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کی تیاری کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

اب کمپنی نے 2028ء تک عوام کے لیے اس کار کی پروڈکشن شروع کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے تاہم اس کی قیمت اور فروخت سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید