• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کی ہم نے ہمیشہ مذمت کی، اپنی افواج کیساتھ ہیں: شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی ---فائل فوٹو
شوکت یوسفزئی ---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میری جماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

’جیو نیوز’ کے پروگرام ’جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پولیس کو فنڈز نہ دینے کا الزام لگایا جاتا ہے، خیبر پختون خوا حکومت نے اپنے بجٹ کا 2 فیصد پولیس پر خرچ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات پہلے بھی ہو چکے ہیں، ہمارا مطالبہ تھا اور ہم پُرامن احتجاج کر رہے تھے لیکن ہمارے مطالبات اپنی جگہ رہ گئے، دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر آنے والوں نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت پی ٹی آئی کو ختم کرنے آئی ہے یا دہشت گردی کو؟

شوکت یوسفزئی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی صورت دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتی، ایمرجنسی لگا کر پوری جماعت پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگانا انتہائی غلط بات ہے۔

قومی خبریں سے مزید