• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر پارکر: 30 سالہ خاتون کی ہلاکت پر شوہر و دیور سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

تھرپارکر میں 30 سالہ خاتون کی مبینہ ہلاکت کا مقدمہ شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 3 اکتوبر کو پیش آیا تھا، اب نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بہن کو بیٹا نہ ہونے پر شوہر کی جانب سے تشدد اور طعنوں کا سامنا تھا، شوہر دوسری شادی کا خواہشمند بھی تھا۔

مدعی کے مطابق سسرالیوں نے خاتون کی موت کو دل کا دورہ قرار دیا اور پوسٹ مارٹم کروائے بغیر تدفین کر دی۔

مقتولہ کے بھائی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بہن کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید