سینیٹ اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے تحریری جواب پیش کیا گیا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں 2026ء کے دوران اغواء، قتل، جنسی زیادتی، ڈکیتی اور گاڑی چوری کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔
تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں رواں سال اغواء کے 491 مقدمات درج ہوئے، جن میں نامزد 438 ملزمان میں سے 106 کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 327 ملزمان مفرور ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق جنسی زیادتی کے 177 مقدمات درج ہوئے، جن میں نامزد 254 ملزمان میں سے 168 گرفتار کر لیے گئے جبکہ 89 مفرور ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رواں سال ڈکیتی کے 723 مقدمات درج ہوئے، جن میں نامزد 1652 ملزمان میں سے 510 کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 1143 ملزمان مفرور ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق گاڑی چوری کے 70 مقدمات درج ہوئے، جن میں نامزد 92 ملزمان میں سے 39 گرفتار جبکہ 52 مفرور ہیں۔
تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں رواں سال قتل کے 74 مقدمات درج ہوئے، جن میں نامزد 192 ملزمان میں سے 112 کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 80 ملزمان مفرور ہیں۔