• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس لائنز خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لکی مروت اور سیکیورٹی فورسز نے ایف آر لکی مروت میں کامیاب مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے ماسٹر مائنڈ خارجی دہشتگرد زاہد گل کو ہلاک کر دیا۔ 

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے مطابق ہلاک دہشتگرد پرانی کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہلاک دہشتگرد نے پولیس لائنز حملے میں خودکش بارود بردار گاڑی کو گائیڈ کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خارجی دہشتگرد زاہد گل دہشتگردی کے متعدد دیگر سنگین واقعات میں بھی انتہائی مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک دہشتگرد بلی تنگ بینک ڈکیتی میں موجود تھا جہاں 60 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے، ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم بکاخیل اور جانی خیل میں بنوں کی دہشتگرد تشکیلوں میں تقسیم کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک دہشتگرد خوارجی گل بہادر گروپ سے قریبی رابطے میں تھا، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کے مطابق ہلاک دہشتگرد کوہاٹ میں متعدد خودکش حملہ آوروں کی ترسیل میں ملوث رہا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  دو ماہ قبل دہشتگرد نئی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کیلئے بھی خودکش حملہ آور لایا تھا جو ناکام بنا دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید