• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم میں کئی پلانز پر بات ہوئی ہے، سب کو نہیں بتا سکتے: فخر زمان

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ٹیم میں کئی پلانز پر بات چیت ہوئی ہے، چند پلانز سب کو نہیں بتا سکتے۔ وائٹ بال کرکٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں 

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بائیں ہاتھ لے بلے باز کا کہنا تھا کہ  ہمارے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ کئی سال سے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فائنل اور سیمی فائنل تک پہنچے ہیں، اب نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں۔ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کا کمبی نیشن تیار کیا جارہا ہے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے ون ڈے کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واضح فرق ہوتا ہے۔ میں نے حال ہی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیڑھ سو اوورز فیلڈنگ بھی کی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ سے کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔

جارح مزاج بلے باز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑی پرفارم کرے تو شائقین تعریف بھی کرتے ہیں۔ ہر کھلاڑی پرفارم کرنا چاہتا ہے لیکن ہر روز اچھی پرفارمنس نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں، ٹرائی سیریز ٹیم کمبی نیشن بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ون ڈے کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید