• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں فی یونٹ اوسط فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے فی یونٹ تھا جبکہ فی یونٹ اوسط فیول لاگت 10روپے 2 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ستمبر میں مقامی کوئلے سے7 ارب 95 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی، درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ کی بجلی پیدا کی گئی۔

ستمبر میں بجلی پیداوار پر 13 ارب 26 کروڑ روپے کا ڈیزل استعمال ہوا، جبکہ ستمبر میں بجلی پیداوار پر 11ارب 81 کروڑ روپے کا فرنس آئل استعمال کیا گیا۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی گیس پر بجلی پیداوار پر 13 ارب 89 کروڑ روپے خرچ ہوئے، ایل این جی سے بجلی پیداوار ہر 31 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

ستمبر میں بجلی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے رہی، جبکہ ستمبر میں ڈسکوز نے 12ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی۔

قومی خبریں سے مزید