• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ، رپورٹ سی سی پی او کو ارسال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ ایس ایس پی آپریشنز نے سی سی پی او کو ارسال کردی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ (آپریشنز) پولیس کی رپورٹ  کے مطابق اسکول کی چھت گرنے کی اطلاع صبح 9 بج کر 5 منٹ پر موصول ہوئی۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو طلب کرلیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول کی عمارت پرانی اور ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی اور اس افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کی چھت گرنے کی اصل وجہ اور ذمے داروں کے تعین کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا جس میں ایک ٹیچر اور 34 بچے جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید