• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 340 روپے میں فروخت کیا گیا۔

واضح رہے کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 20 کلو آٹے کی سرکاری قیمت 2 ہزار 640 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید