عمرکوٹ کے گاؤں میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو اسکول سے واپسی پر مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 4 روز قبل گاؤں بودر فارم میں پیش آیا، طالبہ کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر طالبہ کو اسکول سے واپسی پر اغواء کیا۔
مقامی بااثر افراد کی یقین دہانی پر لڑکی کی بازیابی کا 4 روز تک انتظار کیا گیا جس کے بعد کوئی نتیجہ نہ نکلنے پر مقدمہ درج کرایا گیا۔