• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کا ایمرجنسی کو معدنی وسائل سے جوڑنا افسوسناک ہے، طارق فضل چوہدری

ڈاکٹر طارق فضل چودھری(فائل فوٹو)۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایمرجنسی کو معدنی وسائل سے جوڑنا افسوسناک ہے۔ 

اسلام آباد سے اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی الزامات کی نذر نہ کیا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ 

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجیح عوام کا تحفظ اور خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ہے، مولانا فضل الرحمان خود بھی دہشت گردی کے نقصانات سے واقف ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے توقع ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔ 

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں 13سال حکومت کرنے والی پی ٹی آئی کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید