• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ جو اقدامات وفاقی حکومت نے اٹھائے اس کے بعد مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب جو بھی فیصلہ وہ گا وہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس( اے پی سی) میں ہوگا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اے پی سی میں جو متفقہ فیصلہ ہوگا، اسی کے تحت آگے بڑھا جائے گا، پی ٹی آئی براہ راست کوئی مزاکرات نہیں کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید