ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ثریا بی بی کے خلاف ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے درج کرائی گئی ہے، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ثریا بی بی نے سرکاری گاڑی واپس نہیں کی۔
دوسری طرف خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ثریا بی بی لانگ مارچ کے روز سے کہاں ہیں؟ معلوم نہیں۔
خاندانی ذرائع نے کہا کہ ثریا بی بی کو گاڑی ضلعی انتظامیہ نے رکن اسمبلی بننے پر دی تھی، ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر کو کئی دفعہ کال کرکے کہا کہ گاڑی واپس لے جائیں، کوئی بھی گاڑی لینے نہیں آ رہا۔