پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی بازیابی کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردیں۔
عدالت عالیہ پشاور میں سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران علی امین کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور پہلے ہی گرفتار ہیں، دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کا کوئی فائدہ نہیں۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے، مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی گئی ،ان کے خلاف تھانا گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔