پاکستان تحریک انصاف کے ووٹروں سمیت پاکستانیوں کی اکثریت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں 80 فیصد پاکستانیوں نے وفاق اور پی ٹی آئی کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا کہا۔
سروے میں پی ٹی آئی کو گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف قانونی اقدامات کی تجویز دی اور ساتھ کسی بھی احتجاج میں شمولیت سے انکار کردیا۔
سروے نتائج کے مطابق مذاکرات کی پی ٹی آئی ووٹروں میں 86 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 81 فیصد نے حمایت کی۔
سروے میں کسی بھی احتجاجی کال میں شمولیت کے سوال پر پاکستان بھر سے مجموعی طور 68 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا سے 72 فیصد نے احتجاجی تحریک میں شامل ہونے سے انکا ر کردیا۔
اس سوال پر کہ پی ٹی آئی کو گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف کیا کرنا چاہیے؟56 فیصد نے قانونی اقدامات کی تجویز دی۔