خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے متعدد افغان طالبان اہلکاروں کو ہلاک اور بیس کیمپ کو تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی، افغان طالبان نے خارجی دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کےلیے بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں غوز گڑھی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اپرکرم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا، فوج کی جوابی کارروائی میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان اہلکاروں نے سرحدی پوسٹ خالی کردی ہے۔