وفاقی حکومت کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی 47 فیصد پاکستانیوں نے حمایت کردی۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی 36 فیصد پاکستانیوں نے مخالفت کی ہے۔
سروے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس معاملے پر رائے عامہ تقسیم نظر آئی، وفاق کے فیصلے کی 40 فیصد نے حمایت تو 42 فیصد نے مخالفت کی۔
سروے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کی حمایت کے باوجود 36 فیصد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت کی عدم تعاون کی دلیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا جبکہ 29 فیصد اس سے مطمئن دکھائی دیے۔
اس سوال پر کہ کیا اس فیصلے سے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی؟38 فیصد پُر امید کھائی دیے البتہ 30 فیصد نے مزید خرابی کا خدشہ ظاہر کیا۔
سروے میں 41 فیصد نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ آئینی طور پر بھی درست قرار دیا، ایمرجنسی کے نفاذ کی سب سے زیادہ حمایت ہزارہ ڈویژن میں 48 فیصد جبکہ سب سے زیادہ مخالفت جنوبی خیبر پختونخوا سے 53 فیصد افراد نے کی۔