• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے معاملات بہتری کی جانب گامزن ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 34 سالہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مانگ لی ہے، انہیں معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر کسی محاذ آرائی میں پڑنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں اور اپنی کرکٹ پر فوکس کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی سطح پر سابق کپتان محمد رضوان کی کرکٹ بحال کرنے پر کوششیں کی جارہی ہیں، وکٹ کیپر بیٹر بھی جلد از جلد کرکٹ میدان میں واپسی کے خواہشمند ہیں۔

محمد رضوان کے حوالے سے این سی سی آئی اے میں انکوائری چل رہی ہے، ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر اور بورڈ میں معاملات مثبت سطح پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید