• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ووایج آف کریشن کے زیر اہتمام فیشن شو میں ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ واک کی۔

فیشن شو میں سفیر پاکستان عاصم علی خان، اوسلو کی میئر اننے لند بوئیے  سمیت مختلف ملکوں کے سفارت کار اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان عاصم علی خان نے کہا کہ فیشن شو نے اوسلو میں پاکستانی ثقافت کو نمایاں کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ملبوسات کی جس خوبصورت انداز سے نمائندگی کی گئی ہے میں اس فیشن شو کے منتظمین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستانی ثقافت کو بھرپور طریقے سے پیش کیا۔

شو کے میزبان اظفر رحمان جبکہ ڈیزائنر میں ایمبلا، مہا، زری محل، خدا بخش بائی رشید سدھو اور دیگر شامل تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید