• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے متنازعہ نئے سرحدی نظام کو 2027 تک معطل رکھنے کا مطالبہ

برطانیہ میں سب سے بڑی ٹریول ایسوسی ایشن نے یورپ کے متنازعہ نئے سرحدی نظام کو 2027 تک معطل رکھنے کا مطالبہ کردیا جس سے تعطیلات منانے اور سیاحوں کے لیے سفری افراتفری اور مشکلات جنم لے سکتی ہیں۔

یورپی یونین کے داخلے اور اخراج کے لیے متعارف کرائے گئے نئے سسٹم ایگزٹس کنٹرول سسٹم جسے ای ای ایس کے نام سے شہرت حاصل ہے کیلئے شینگن ایریا میں داخل ہونیوالے مسافروں سے بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم کرنیکی ضرورت پڑتی ہے۔

فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصاویر دینا بھی لازم ہوتا ہے‘ ہوائی اڈوں پر لمبی قطاروں اور مسافروں کی پروازیں منسوخ ہونے سمیت دیگر کئی ناگزیر وجوہات کی وجہ سے مذکورہ نظام متنازعہ شکل اختیار کر گیا۔

رکاوٹیں دور کرنے کی غرض سے عارضی طور پر چیکس کو ستمبر 2026 تک معطل کرنیکی اجازت دی گئی اب یورپی یونین پر زور دیا جا رہا ہے کہ ان اقدامات کو 2027 تک طول دیا جائے اور نظام مستحکم ہونے تک پابندیاں ختم رکھی جائیں۔

ابٹا کے پبلک افیئرز ڈائریکٹر لیوک پیٹربریج کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کے مطابق یورپ کا سفر کرنے والے نصف سے بھی کم لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس سسٹم سے گزر رہے ہیں‘سسٹم مستحکم ہونے تک اسکا نفاذ صرف پریشانی اور رکاوٹوں کا سبب بنے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید