• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

اسکاٹ لینڈ میں لوخ لومونڈ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکے اور 80 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ 

حادثہ جمعہ کے روز اسٹرلنگ کونسل کے علاقے میں واقع گاؤں ڈرائیمن کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، اطلاع ملنے پر ہنگامی امدادی ادارے جائے حادثہ پر پہنچے، جہاں دونوں افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

حادثے کے بعد علاقے کی فضائی حدود میں عارضی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، جبکہ برطانوی ایئر ایکسیڈنٹس انویسٹی گیشن برانچ (AAIB) کی ٹیم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد جمع کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید