• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئر پورٹ: ہم جنس پرست شادی کیلئے تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی آف لوڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے 2 پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافر تھائی لینڈ جا رہے تھے، جن کا تعلق پنجاب کے علاقوں سے ہے۔

حکام نے کہا کہ دونوں مسافر پاکستانی پاسپورٹس سے سیاحتی ویزوں پر تھائی لینڈ جا رہے تھے، دونوں مسافروں سے ان کے سفر کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مسافر ہم جنس پرست شادی کے لیے تھائی لینڈ جا رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید