کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 5 بین الصوبائی انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان غیر قانونی طور پر افغانی باشندوں کو کراچی منتقل کر رہے تھے۔
ملزمان غیر قانونی افغان باشندوں کو کراچی پہنچانے کے لیے پیسے لیتے تھے اور فی خاندان 2 لاکھ روپے تک رقم وصول کرتے تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور گاڑی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان افغان باشندوں کو مختلف ہوٹلوں اور گھروں میں عارضی رہائش فراہم کرتے تھے۔