• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں نواز شریف کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سامنے آگئی

سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی زیر استعمال گاڑیوں کو لندن میں نقصان پہنچانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ن لیگ یوتھ ونگ کے رہنما خرم بٹ نے سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، جس میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو گاڑی کو نقصان پہنچاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خرم بٹ نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، گاڑیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

ن لیگ یوتھ ونگ کے رہنما نے الزام لگایا کہ گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے پیچھے سیاسی مخالفین ملوث ہیں۔

نواز شریف اپنے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے ہمراہ ایک ہفتے سے لندن میں موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید