پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر صوبوں سے متعلق کام نہیں ہوسکتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی جانتے ہیں کہ صوبوں کے متعلق صدر آصف زرداری اور پی پی پی کا کیا موقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے دستخط کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے کہ آئینی اور قانونی طریقے سے صوبے بن سکتے ہیں، جہاں اتفاق رائے موجود ہے وہاں صوبے کیوں نہیں بنائے جارہے۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں گھر گھر یہ مطالبہ موجود ہے کہ اسے صوبے کا درجہ دیا جائے۔