• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی نے ہمیشہ آئینی و قانونی طریقے سے ایمرجنسی لگائی: بلاول بھٹو زرداری

مولانا فضل الرحمان کا حق ہے کہ وہ حکومت کی پالیسی پر تنقید کریں، بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل
مولانا فضل الرحمان کا حق ہے کہ وہ حکومت کی پالیسی پر تنقید کریں، بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ آئینی و قانونی طریقے سے ایمرجنسی لگائی ہے۔

کارساز کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔ ہم سب کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اگر دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کریں گے تو پیپلز پارٹی کرے گی، پاکستان کے کسی بھی حصے سے کسی کو پاکستان کا جھنڈا اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن واقعی دہشت گردوں اور خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا خاتمہ چاہتی ہے تو آئے اور بات چیت کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئینی اور قانونی طریقے سے ایمرجنسی لگائی ہے، مولانا فضل الرحمان کا حق ہے کہ وہ حکومت کی پالیسی پر تنقید کریں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس سے انکار نہیں کرسکتے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوی موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید