کراچی میں ناتھا خان برج سے گلستان جوہر چکور نالے پر سڑک کی تعمیر کے دوران ریلوے پولیس اور کے ایم سی سٹی وارڈنز میں جھگڑا ہوگیا۔
کے ایم سی حکام کے مطابق ریلوے پولیس سٹی وارڈن صائم عمران کو گرفتار کر کے لے گئی ہے۔
حکام کے مطابق ناتھا خان برج سے گلستان جوہر تک لنک روڈ کی تعمیر کا کام ریلوے پولیس نے رکوا دیا ہے۔
حکام نے الزام عائد کیا کہ ریلوے پولیس نے سٹی وارڈن پر تشدد بھی کیا اور کام کرنے سے روکا ہے۔
حکام کے مطابق کے ایم سی ناتھا خان برج سے گلستان جوہر تک متبادل لنک روڈ کی تعمیر کا کام کر رہی ہے۔
جیو نیوز نے اس معاملے پر ریلوے حکام سے موقف لینے کےلیے رابطہ کیا تاہم حکام نے اس بارے میں گریز کیا جارہا ہے۔