پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم سے مذاکرات صرف دکھاوے کےلیے کیے گئے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جو باتیں سامنے آتی ہیں، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی میٹنگ میں موجود تھے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوے کےلیے کیے گئے۔