• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکوٹین ویپنگ سے میری آواز تبدیل ہو گئی: سیلینا گومز

سیلینا گومز—فائل فوٹو
سیلینا گومز—فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے انکشاف کیا ہے کہ نکوٹین ویپنگ کے باعث میری آواز تبدیل ہو گئی، تاہم اس عادت کو ترک کرنا مشکل ہونے کے باوجود فائدہ مند ثابت ہوا۔

سیلینا گومز نے انسٹاگرام اسٹوریز پر جاری ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ میں نے بالآخر ویپنگ چھوڑ دی ہے۔

 انہوں نے نکوٹین کی لت سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرنے والے افراد کو ہمت نہ ہارنے کی ترغیب بھی دی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی آواز میں آنے والی تبدیلی کو واپس نہیں بدل سکتی، نکوٹین چھوڑنا انتہائی مشکل ہے، لیکن یہ عادت اس قابل نہیں کہ اسے جاری رکھا جائے۔

سیلینا گومز کی آواز میں تبدیلی سے متعلق مداح کئی سال سے گفتگو کر رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے ان کی تقریبات اور انٹرویوز کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔

گلوکارہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی مخصوص طبی تفصیلات شیئر نہیں کیں کہ ویپنگ نے ان کی آواز کو کس طرح متاثر کیا ہے۔

سیلینا گومز نے پہلی مرتبہ دسمبر 2025ء میں انسٹاگرام لائیو کے دوران اپنی آواز میں تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر بات کی تھی۔

سوال پوچھے جانے پر انہوں نے وضاحت کرنے کی کوشش کی، لیکن پھر بات روک دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسا ہو جاتا ہے اور میرے گلے کے اندر سوجن بھی ہو جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید