• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم و حکمت کا نیا شہر بسایا تُونے

فرد کو فرد کا ہمدرد بنایا تُونے

آج بھی رقصِ جنوں محفلِ ادراک میں ہے

بربطِ عشق پہ وہ راگ سُنایا تُونے

جو کہیں نیند کی وادی سے پرے رہتے تھے

اُن کی آنکھوں کو نیا خواب دکھایا تُونے

جس نے خورشید کو تاحشر ضیاء بخشی ہے

خونِ دل دے کے وہ اِک دیپ جلایا تُونے

جس نے بیمار امنگوں کو شفا بخشی ہے

نوعِ انسان کو وہ مُژدہ سُنایا تُونے

سنڈے میگزین سے مزید