• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچیوں کو ہراساں کرنے والے مجرم کی سزا کیخلاف درخواست خارج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دو بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کیس میں سپریم کورٹ نے وین ڈرائیور کی سزا کے خلاف درخواست خارج کردی۔

عدالت عظمیٰ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے وین ڈرائیور حمید خان کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی ہے۔ 

جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کو تھوڑی سزا ملی ہے۔ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 میں سزائے موت ہے۔

جسٹس شہزاد ملک نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ ملزم کے کہنے پر فیصلے کرنا شروع کردیں تو ساری جیلیں خالی ہوجائیں گی۔

وکیل صفائی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم 7 سال سے جیل میں ہے، باقی سزا معاف کر کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

وکیل صفائی نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ ملزم اُس روز جائے وقوعہ پر گیا ہی نہیں، سیف سٹی کیمروں کی ویڈیو بھی نہیں منگوائی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ شک وشبہ سے بالاتر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ دونوں بچیوں کے بیانات میں درخواست گزار کے خلاف کوئی دشمنی یا بدنیتی ثابت نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید