• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گتے کے گودام، فیکٹری میں تیسرے درجے کی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے سائٹ ایریا میں گتے کے گودام اور فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ہے۔

میٹروول کے قریب واقع فیکٹری کی دوسری اور تیسری منزل بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔

فیکٹری کی بالائی منزل کی دیواریں گرنے کا خدشہ ہے، دراڑیں پڑ گئیں۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے، پانی کی کمی کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے ایک حصے میں 10 روز قبل بھی آگ لگی تھی، بالائی منزل پر لکڑی، دھاگا، گارمنٹس، فوم پلاسٹک اور دیگر سامان موجود ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فیکڑی میں پلاسٹک دانہ بڑی مقدار میں موجود ہے، پلاسٹک دانہ آگ کی شدت کا باعث بن رہا ہے، آگ پرقابو پانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید