• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے بیان کا جو حوالہ دیا اُس وقت اور حالات تھے، رانا ثناء اللّٰہ


وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے بیان کا جو حوالہ دیا اُس وقت اور حالات تھے، اُس وقت جو حالات تھے اس میں باجوہ اور فیض ذاتی طور پر ملوث تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس وقت ان کی نشاندہی کی تھی، نواز شریف نے اس وقت انہیں کہا تھا کہ آپ کو ان چیزوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر مولانا کو اپنے انداز میں بات کرنی چاہیے، معاملے کو پختونوں سے منسلک کرنا بنیادی قومی یکجہتی کیلئے بہتر نہیں، میرا خیال ہے ان دنوں مولانا فضل الرحمان کا غصہ زیادہ ہے، مولانا فضل الرحمان کا غصہ وقت کے ساتھ نارمل ہوجائے گا۔

صحافی نے رانا ثناء اللّٰہ سے سوال کیا کہ محسن نقوی کہتے ہیں ایک جماعت کے سربراہ حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں کیا کہیں گے؟ 

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہماری اسی دوران ایک میٹنگ ہوئی تھی، ملاقات میں ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور میں بھی تھا، اس کے بعد ایک اور ملاقات وزیراعظم کے ساتھ بھی ہوئی تھی، ان ملاقاتوں میں مولانا فضل الرحمان نے اس طرح کی کوئی بات نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید