• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب سیاستدان پُتلی بن جائیں تو تباہی ہوتی ہے: علامہ ناصر عباس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آپ نے عوام کے منتخب نمائندوں کو پھینک دیا، ان کو مسلط کردیا جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔ جب سیاستدان پُتلی بن جائیں تو تباہی ہوتی ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو عوام کے مینڈیٹ پر حملہ شروع ہوا۔ آپ نے عوام کے منتخب نمائندوں کو پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر جو کمیٹی بنائی ان میں مخصوص لوگ شامل کیے ہیں۔ ان کو مسلط کردیا جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی توہین کو آپ کیسے برداشت کرتے ہیں؟ جو خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کے ساتھ ہوا اس پر روز بولیں گے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی 90 فیصد آبادی اس فیصلے کو مسترد کرے گی۔ ایک پورے صوبے کو دیوار سے لگادیا ہے۔ ان کا تمسخر اڑاتے ہو کہ باہر کیوں نہیں نکلتے؟

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایران امریکا اسرائیل کی لڑائی دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ یمن میں جاری لڑائی میں ہم ثالثی کریں اور جنگ کو رکوائیں۔

قومی خبریں سے مزید