• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ کا اجلاس، صنعتی ترقی اور زراعت سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 37واں اجلاس ہوا، جس میں صنعتی ترقی، زراعت، صحت، ٹریفک قوانین اور عوامی فلاح کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب انڈسٹریل انفرااسٹرکچر اور کلسٹر ڈویلپمنٹ پر مشتمل پیوٹ (PIVOT) پروگرام پیش کیا۔ کابینہ نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 60 ارب روپے سے 40 ہزار قرضے فراہم کرنے کی منظوری بھی دی جبکہ وزیراعلیٰ نے پروگرام میں اسٹیمپ ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

اجلاس میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے پانچویں مرحلے کے لیے سبسڈی، تھل میں زرعی تبدیلی کے منصوبے، پنجاب کے 20 اضلاع میں ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے قیام اور اسپتالوں میں طبی آلات فعال بنانے کے لیے واجبات کی فوری ادائیگی کی منظوری دی۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے تحت اوور اسپیڈنگ، اوور لوڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے گلگت بلتستان کو 6 اور آزاد جموں و کشمیر کو 15 کلینک آن ویلز گاڑیاں عطیہ کرنے، جبکہ مختلف سرکاری محکموں میں نئی آسامیوں پر بھرتیوں اور بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری بھی دی۔

اجلاس کے آغاز میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید