• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ اپنی زبان سے مکر گئے، یہ فتح کے جشن میں مست ہیں: راجہ ناصر عباس

یہ حکمران اس وقت فتح کے نشے میں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس - فوٹو: فائل
یہ حکمران اس وقت فتح کے نشے میں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس - فوٹو: فائل

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ یہ اپنی زبان سے مکر گئے کیونکہ یہ فتح کے جشن میں مست ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثنا اللّٰہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ یہ حکمران اس وقت فتح کے نشے میں ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو پہلے انہوں نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان فتح کیا، اب خیبر پختونخوا فتح کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ اور وفاقی وزراء آئے تھے انہوں نے ملاقات کی تھی۔ وفاقی وزراء نے کہا کہ وزیراعظم خط لکھیں گے اور وہ جگہ کا تعین نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء نے کہا تھا کہ جگہ کا تعین اپوزیشن لیڈر کریں گے، یہ اپنی زبان سے مکر گئے کیونکہ یہ فتح کے جشن میں مست ہیں۔

قومی خبریں سے مزید