بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی رہائش گاہ کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے خوفناک واقعے نے پوری فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے بعد اہلِ خانہ کا پہلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز نامور اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اداکار اس حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ڈرائیور اور وہاں موجود ان کا مداح زخمی ہوا۔
واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کی والدہ عائشہ شروف نے مداحوں کو اطمینان دلایا کہ ٹائیگر بالکل ٹھیک، محفوظ اور خطرے سے باہر ہیں۔
عائشہ شروف نے اس مشکل وقت میں دعائیں کرنے والے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ممبئی پولیس اور کرائم برانچ نے واقعے کو انتہائی سنجیدہ لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔