• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کا واقعہ، مبینہ ماسٹرمائنڈ کس میں ملک میں موجود؟

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے ہائی پروائل کیس میں ممبئی پولیس اور کرائم برانچ کی تفتیش سے سنگین اور حیران کن حقائق سامنے آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا ماسٹر مائنڈ انیل پنڈت نامی شخص ہے جو چند سال قبل تک کسی بھی پولیس اسٹیشن کے کرمنل ریکارڈ میں شامل نہیں تھا، تاہم 2023ء کے بعد اس نے منظم جرائم اور بھتہ خوری کے گینگ کے لیے کام کرنا شروع کیا۔

پولیس کے مطابق انیل پنڈت متعدد معروف شوبز اور بزنس شخصیات سے بھتہ وصول کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کے لیے فائرنگ کرنے کے 12 مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنڈت اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موجود ہے جہاں سے وہ اپنے گینگ کو آپریٹ کر رہا ہے جبکہ اسکے حرمین سندھو، ہیری باکسر، شبھم لونکر اور رندیپ ملک نامی جرائم پیشہ افراد کا ساتھی ہے۔

پولیس کے مطابق پنڈٹ بھتہ خوری کےلیے ایسے افراد کی معاونت کرتے ہوئے اپنے شوٹر سے بھارت میں کارروائیاں کرواتا ہے۔ یہ حال ہی میں گلوکار گرو رندھاوا کے نئی دہلی میں موجود جم کے باہر فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث ہے۔

کرائم برانچ نے تفتیش میں تصدیق کی کہ ٹائیگر شروف کی گاڑی پر کی جانے والی فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ یہی ہے۔

ممبئی پولیس نے ملزم اور اس کے نیٹ ورک کے دیگر اراکین کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد ریاستوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید