ملتان میں ظلم اور وحشت کا واقعہ پیش آیا ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار سوار نے 15 سال کے لڑکے کو کچل کر قتل کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق مقتول ملزم کے زیر تعمیر گھر پر کام کر رہا تھا، کام چھوڑ کرگیا تو ملزم نے کار پر اس کا تعاقب کیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو لڑکے کا بھاگتے اور لڑکے پر کار چڑھاتے دیکھا گیا۔
ملزمان نے کار کی ٹکر مار کر لڑکے کو جان سے مار دیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا وسیم مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور ملتان میں یتیم خانہ میں رہتا تھا، یتیم خانہ کی انتظامیہ نے لڑکے کو ملزم کے پاس کام کے لیے بھجوایا تھا، یتیم خانہ کی انتظامیہ کے کچھ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکے کی لاش سرد خانہ میں رکھوا دی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں نوجوان کی جانب سے چوری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔